کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے یوسی چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن گوہر خٹک کو 24 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ملزم گوہر خٹک کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق گوہر خٹک اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ٹاؤن آفس میں موجود تھا اور عوام کو ریاست کے خلاف اکسانے کے ساتھ اشتعال انگیزی کر رہا تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جب پولیس نے موقع پر پہنچ کر منع کیا تو ملزمان نے حملہ کر دیا، جس کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں گوہر خٹک کو ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔