سعودی عرب کے ایوان شاہی نے تصدیق کی ہے کہ شہزادہ بندر بن عبداللہ آل عبدالرحمن آل سعود انتقال کر گئے ہیں۔ نماز جنازہ ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں نماز عصر کے بعد ادا کی گئی جس میں گورنر ریاض فیصل بن بندر بن عبدالعزیز، شہزادے، حکام اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ایوان شاہی کی جانب سے متوفی کے لیے رحمت و مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی گئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی سعودی عرب میں شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز کا بیرون ملک انتقال ہو چکا تھا، جس کی نماز جنازہ بھی ریاض میں ادا کی گئی تھی۔