اسپین ہائی اسپیڈ ٹرین تصادم 39 ہلاک 100 سے زائد زخمی

اسپین کے جنوبی علاقے میں ایک ہائی اسپیڈ ٹرین پٹری سے اترنے کے بعد مخالف سمت سے آنے والی ٹرین سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 39 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئےحادثے میں دونوں ٹرینوں کو شدید نقصان پہنچا اور ٹرین کا ڈرائیور بھی ہلاک ہو گیا۔ حادثے کے وقت ایک ٹرین میں تقریباً 300 اور دوسری میں 100 مسافر سوار تھے۔ ٹرین میڈرڈ سے ہیولوا جا رہی تھی۔اسپین کے سول گارڈ اور سول ڈیفنس کے ارکان نے امدادی کارروائیاں رات بھر جاری رکھی، اور ہسپانوی ریڈ کراس نے اداموز قصبے میں ایک امدادی مرکز قائم کیا۔ حادثے کے بعد میڈرڈ اور اندلس کے درمیان تمام ٹرین سروسز اگلے نوٹس تک معطل کر دی گئی ہیں۔