کراچی گل پلازہ میں آتشزدگی کے لیے پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی مدد 6 جاں بحق اور 20 زخمی

کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع معروف تجارتی مرکز گل پلازہ میں لگی تیسرے درجے کی آگ بجھانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (PAA) سے مدد طلب کر لی ایئرپورٹ اتھارٹی کا فائر فائٹنگ اسٹاف اس وقت آگ بجھانے میں مصروف ہے، یہ پہلا موقع ہے کہ شہر میں کسی آگ کے سانحے میں PAA کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔صدر الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن سانحہ گل پلازہ میں قیمتی جانیں ضائع اور اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صدر، وزیراعظم، گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ فوری ایکشن لیں، تاجروں کی داد رسی اور نقصان کا ازالہ کیا جائے۔گل پلازہ میں 7 دروازوں میں سے 2 کھلے تھے، باقی بند تھے۔ آگ 16 گھنٹے بعد بھی بے قابو ہے، جس میں ایک فائر فائٹر سمیت 6 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو چکے ہیں جن میں 11 کی حالت تشویش ناک ہے۔ پلازے میں کئی افراد ابھی بھی پھنسے ہوئے ہیں۔آگ کی شدت کے باعث گراؤنڈ فلور مکمل طور پر جل چکا ہے، آگ تیسری منزل تک پہنچ چکی ہے اور عمارت کے کچھ حصے زمیں بوس ہو گئے ہیں، جس سے پوری عمارت مخدوش ہو گئی ہے۔ 20 فائر ٹینڈر، باؤزر اور اسنارکلز تیسرے درجے کی آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ پلازہ میں سیکڑوں دکانیں ہیں، چھت پر گاڑیاں اور جنریٹرز موجود ہیں، جن میں ایک جنریٹر منہدم ہونے کے بعد نیچے گر گیا۔