حمل کے دوران پیراسیٹامول محفوظ نئی تحقیق میں اہم انکشاف

خواتین کی جانب سے حمل کے دوران پیراسیٹامول کے استعمال سے متعلق نئی تحقیق میں اہم حقائق سامنے آئے ہیں۔ امریکی دوا ٹائلینول (پیراسیٹامول) کے حوالے سے یورپی محققین کی ایک ٹیم نے تازہ ڈیٹا مرتب کیا ہے۔برطانوی جریدے دی لانسیٹ اوبسٹیٹرکس، گائناکالوجی اینڈ ویمنز ہیلتھ میں تحقیق میں یہ ثابت ہوا ہے کہ ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق استعمال کی جانے والی پیراسیٹامول حمل کے دوران محفوظ ہے۔لندن یونیورسٹی سٹی سینٹ جارج کی پروفیسر اسما خلیل کے مطابق بہترین دستیاب شواہد میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس دوا کے استعمال سے بچوں میں آٹزم، توجہ کی کمی یا ہائپر ایکٹیویٹی ڈس آرڈر کے خطرات کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔انہوں نے بتایا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوؤں کے بعد مریضوں میں تشویش پیدا ہوئی، تاہم قومی اور بین الاقوامی طبی اداروں نے ان بیانات کو غیر سائنسی قرار دیا ہے۔ماہرین کے مطابق پیراسیٹامول واحد درد کم کرنے والی دوا ہے جو حاملہ خواتین کے لیے محفوظ سمجھی جاتی ہے۔