ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ بھارت خطے میں اپنی اثر و رسوخ کی بالادستی قائم کرنے میں ناکام ہو رہا ہے۔ انتہاپسند ہندوتوا پالیسیوں اور نفرت پر مبنی اقدامات کے سبب بھارت بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر تنہائی کا شکار ہے۔مودی سرکار کو سفارتی محاذ پر مسلسل ناکامیاں درپیش ہیں، اور جنوبی ایشیا میں بھارت کی سفارتی حیثیت بتدریج کمزور ہو رہی ہے۔ بنگلہ دیش اور میانمار نے بھارت کے حلقہ اثر سے نکل کر پاکستان اور چین کے قریب تعلقات قائم کیے ہیں جس سے بھارت کو سنگین سیاسی اور جغرافیائی چیلنجز درپیش ہیں۔بین الاقوامی تعلقات کے ماہر سری رادھا دتہ کے مطابق بھارت کو بنگلہ دیش اور میانمار کے ساتھ تعلقات میں پیچیدگیوں کا سامنا ہے۔ سابق سفارتکار کے پی فے بین بھارت ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے میں ناکام رہا ہے، جبکہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔