اوٻاوڑو کے کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ شر گینگ کے خلاف پولیس اور رینجرز نے مشترکہ طور پر ٹارگٹڈ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ یہ کارروائی پولیس کی جانب سے دی گئی دو روزہ مہلت ختم ہونے کے بعد عمل میں لائی گئیپولیس ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران جدید ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کی گئی، جس کے ذریعے بدنام زمانہ ملزمان ثنو شر اور سنهڙو شر کے گھروں کو نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی۔ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک مطلوب ملزم بخش شر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا، جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور مزید جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ناکہ بندی بھی کر دی ہے۔حکام کے مطابق کچے کے علاقے میں امن و امان کی مکمل بحالی تک آپریشن جاری رہے گا۔