اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری پی ٹی اے کا سم بلاک نہ کرنے کا اعلان

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن   اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ایک بڑی سہولت کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت اب تارکین وطن اپنی پاکستانی موبائل سم کو بیرون ملک بھی ایکٹو رکھ سکیں گے۔ اوورسیز پاکستانی اپنی موبائل سروس میں تسلسل برقرار رکھ سکیں گے اور بیرون ملک قیام کے دوران ان کی پاکستانی سم بلاک نہیں کی جائے گیناتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد سمندر پار پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرنا اور پاکستان سے ان کا رابطہ مضبوط رکھنا ہے۔ سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے بیرون ملک مقیم پاکستانی متعلقہ موبائل کمپنی سے رجوع کر سکتے ہیں۔پی ٹی اے نے مزید کہا کہ اس اقدام کے ذریعے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پاکستان میں اپنے اہل خانہ اور اداروں سے رابطہ آسان ہو جائے گا۔