کراچی سٹی کورٹ میں کار ساز ٹریفک حادثہ کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے عدم حاضر گواہان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے۔ واقعہ گزشتہ اگست 2024 میں پیش آیا تھا، جب ملزمہ نتاشا نے تیز رفتار گاڑی سے باپ اور بیٹی کو کچل دیا۔ سماعت کے دوران پولیس کے دو گواہان کے بیانات عدالت میں قلمبند ہوئے۔ ملزمہ نتاشا مرکزی مقدمے میں پہلے ہی بری ہو چکی ہے، لیکن منشیات کے مقدمے میں عدالت نے ملزمہ کی بریت کی درخواست مسترد کر دی۔ سماعت 26 جنوری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔