جرمنی میں 2026 کم از کم فی گھنٹہ اجرت 13.90 یورو ماہانہ آمدن 2400 یورو سے زائد

اگر آپ جرمنی میں ملازمت کا ارادہ رکھتے ہیں تو 2026 میں کم از کم اجرت میں 8 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ کم از کم فی گھنٹہ اجرت اب 13.90 یورو ہو جائے گی، جس کے مطابق ہفتے میں 40 گھنٹے کام کرنے والے ملازمین کی ماہانہ آمدن ٹیکس اور دیگر کٹوتیوں سے پہلے تقریباً 2400 یورو بن جائے گی۔جرمنی میں ٹیکس نوٹیفیکیشن سسٹم بھی ڈیجیٹل بنایا جا رہا ہے، تاہم ابھی بھی اپنے ای میل باکس پر نظر رکھنا ضروری ہے۔منی جاب کے حوالے سے اپ ڈیٹ یہ ہے کہ ماہانہ آمدن 603 یورو سے کم ہونے پر ٹیکس سے استثنیٰ مل سکتا ہے، جبکہ ریٹائرمنٹ کے بعد کام کرنے والے افراد 2000 یورو تک کی آمدن پر ٹیکس چھوٹ حاصل کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ، بیرون ملک سے آنے والے اسکلڈ ورکرز کی سہولت کے لیے مرکزی ادارہ قائم کیا جا رہا ہے اور ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں بھی ممکنہ کمی کی جا سکتی ہے۔