بھارتی فوج نے سمندری حدود میں مچھلی کے شکار کے لیے جانے والے 9 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا ہے۔پاکستان گرفتار ماہی گیروں کا تعلق کراچی کے ساحلی علاقے ا مچھلی کے شکار کے لیے سمندر میں گئے تھے۔فورم کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے ماہی گیروں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے، جبکہ ان کی کشتی اور ماہی گیری کا سامان بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل 25 اگست 2025 کو بھی بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے کوری کریک کے قریب سے 15 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کیا تھا، جن کا تعلق ضلع سجاول کی تحصیل جاتی کے گاؤں عمر بھریو کامرو سے تھا۔پاکستان فشر فوک فورم کے چیئرمین مہران علی شاہ، سینیئر وائس چیئرپرسن یاسمین شاہ اور وائس چیئرمین نور محمد تھہیمور نے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فورسز بین الاقوامی سمندری قوانین کی کھلی خلاف ورزی کر رہی ہیں اور بے گناہ ماہی گیروں کو بلاجواز نشانہ بنایا جا رہا ہے۔