بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے نامزد کیے گئے سینئر سیاستدان محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا گیا ہےاسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کی منظوری دے دی، جس کے بعد ان کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو اپنے چیمبر میں طلب کیا، جہاں چیئرمین پی ٹی آئی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی اور محمود خان اچکزئی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن وصول کیا۔واضح رہے کہ سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی نااہلی اور قومی اسمبلی کی رکنیت ختم ہونے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا تھا اس حوالے سے پی ٹی آئی کے 70 سے زائد اراکین قومی اسمبلی نے دستخطوں کے ساتھ اسپیکر کو درخواست بھی جمع کروائی تھی۔اسپیکر قومی اسمبلی نے دستخطوں کی تصدیق اور قانونی مشاورت کے بعد محمود خان اچکزئی کی تقرری کی منظوری دی۔اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے بعد حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے امکانات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، کیونکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات کا اختیار محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عبانی پی ٹی آئی عمران خان کے نامزد کردہ محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا گیا، اسپیکر ایاز صادق نے تقرری کی منظوری دے دی
باس کو دیا ہوا ہے۔