ایران کے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت ناقابل قبول روسی مندوب

اقوام متحدہ میں روسی مندوب وسیلے نبنزیا نے امریکا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی بیانات کسی بھی ملک کی سالمیت کے خلاف اور اس کے اندرونی معاملات میں کھلی مداخلت ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران سے متعلق اجلاس عالمی امن کے لیے بلایا جانا چاہیے تھا، نہ کہ ایران کے داخلی امور میں مداخلت کے لیے۔ روسی مندوب نے واضح کیا کہ ایرانی حکومت شہریوں اور املاک کے تحفظ کو اولین ترجیح دے رہی ہے جبکہ بیرونی قوتیں ایران کی صورتحال کو مزید خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ امریکی اقدامات سے پورا خطہ مزید بحران کا شکار ہو سکتا ہے تاہم روس نے مسائل کے پرامن حل کے لیے تعاون کی پیشکش بھی کی ہے