اسرائیل کے خفیہ جوہری مرکز کے قریب 4.2 شدت کا زلزلہ ایٹمی تجربے کی افواہیں

جمعرات کی صبح اسرائیل کے خفیہ جوہری مرکز، شیمون پیریز نیگیو نیوکلیئر ریسرچ سینٹر کے قریب 4.2 شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلے کی گہرائی اور دورانیہ چند سیکنڈ تھا، جس سے سوشل میڈیا پر زیر زمین ایٹمی تجربے کی افواہیں پھیل گئیں۔ زلزلے کے وقت ملک بھر میں اسکولوں میں قومی ہنگامی مشقیں جاری تھیں۔ماہرین کے مطابق یہ علاقہ، ڈیڈ سی رفٹ ویلی، ٹیکٹونک پلیٹوں کا حصہ ہے اور یہاں زلزلے عام ہیں، لیکن ٹائمنگ اور مقام نے سب کو حیران کر دیا۔ ڈیمونا میں اسرائیل کا نیوکلیئر ری ایکٹر ہے جہاں 1960 کی دہائی سے جوہری ہتھیار بنانے کے لیے پلاٹینیم تیار کیا جاتا رہا ہے۔ اسرائیل این پی ٹی میں شامل نہیں اور اسٹریٹجک ابہام کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔سوشل میڈیا پر سوالات اٹھ رہے ہیں کہ آیا یہ ایران کو وارننگ ہے، خاص طور پر اس پس منظر میں کہ گزشتہ سال جون 2025 میں اسرائیل اور امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کیے تھے۔