کراچی کے فیروز آباد پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے معروف صنعتکار کے گھر چوری کرنے والا ماسی گینگ گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار پانچوں ماسیاں ایک ہی بنگلے میں کام کرتی تھیں اور نو سال سے گھر کے اندر مالی چوری کر رہی تھیں۔گرفتار ماسیاں لاکھوں روپے اور موبائل فونز اپنے ساتھ لے کر جاتی تھیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ماسی گینگ کے قبضے سے نقدی اور قیمتی سامان برآمد کیا۔ ماسی گینگ کی سرغنہ عروج نے موقع دیکھ کر گھر کے مالک کے بیگ سے چابی نکالی اور دھوراجی کالونی میں چابی میکر کے ذریعے چابی بنوائی۔سرغنہ عروج نے اپنے ساتھیوں کو باقاعدہ 20 سے 25 ہزار روپے خرچہ فراہم کیا اور گھر کے الماری سے مختلف اوقات میں رقم نکال کر استعمال کرتی رہیں۔ وہ ماسیوں کو بچوں کی طرح رکھتا تھا اور نو سال کے دوران ہر خوشی اور غم میں لاکھوں روپے کا خرچ کیا گیا۔گرفتار ماسیوں میں عروج (وہاڑی)، سویرا (اوکاڑا)، نائلہ (فیصل آباد)، ثناء (رحیم یار خان) اور علشبہ (کوٹ ادو) شامل ہیں۔ ماسی گینگ نے کورولا گاڑی اور منگیتر کے لیے زیرومیٹر موٹر سائیکل بھی خریدی۔