ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایران میں جاری صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور ہم ایران کے مسئلے کا پرامن حل چاہتے ہیں
انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کا حامی ہے اور امید ہے کہ ایران اپنے بحران پر جلد قابو پا لے گا۔ ترجمان نے امریکی امیگریشن ویزا پراسس پر پابندی کے حوالے سے بھی کہا کہ یہ امریکا کا اندرونی عمل ہے اور اس پر نظر ثانی ہو رہی ہے۔طاہر حسین اندرابی نے صومالیہ کی خودمختاری پر حملے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستان نے صومالی لینڈ کے معاملے پر اپنے موقف کا اعادہ کیا اور اسرائیل کے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کی شدید مذمت کی۔