خیبرپختونخوا فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے وفاقی وزارت فوڈ سیکیورٹی کو مراسلہ بھیج کر صوبے میں رمضان سے قبل آٹے کی شدید قلت کے خدشے سے آگاہ کیا۔ مراسلے میں بتایا گیا کہ پنجاب کی چیک پوسٹس پر گندم اور آٹے کی ترسیل روک دی گئی ہے، جس سے قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ صوبائی حکومت نے پابندیوں کے خاتمے اور فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔