کراچی میں چوری شدہ موٹر سائیکل کا ای چالان اصل مالک کو موصو شہری کی انصاف کی اپیل

کراچی میں ای چالان سسٹم کے ذریعے ایک چوری شدہ موٹر سائیکل کا چالان اس کے اصل مالک کو موصول ہو گیا، جس پر شہری نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ موٹر سائیکل 22 دسمبر 2025 کو رضویہ کے علاقے سے چوری ہوئی تھی اور اس حوالے سے مقدمہ بھی درج کروایا گیا تھا، تاہم پولیس موٹر سائیکل برآمد نہ کر سکی۔5 جنوری کو چوری شدہ موٹر سائیکل ہائپر اسٹار کے قریب سیف سٹی کیمرے میں نظر آئی، جہاں پیچھے بیٹھنے والے شخص نے ہیلمٹ نہیں پہنا تھا جس پر 5 ہزار روپے کا ای چالان جاری کیا گیا دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سے قبل 29 نومبر کو خود مالک کا بھی ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان ہو چکا تھا۔ای چالان میں موجود تصویر میں ملزم کا چہرہ واضح ہے، جس کے بعد شہری نے ملزمان کی گرفتاری اور موٹر سائیکل کی بازیابی کے لیے اپیل کی ہے، ساتھ ہی اپنا چالان ختم کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔