پولیس نے تھانہ ڈومیل کی حدود میں کاشو پل چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر چاروں اطراف سے شدید فائرنگ کی تاہم پولیس کے بہادر جوانوں نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کو فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔ڈی پی او یاسر آفریدی کے مطابق پولیس جوانوں نے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس فورس دہشت گردی کے خلاف ہمہ وقت تیار ہے اور دہشت گردوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جائے گا انہیں کہیں چھپنے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پشاور میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) بنوں ریجن اور لکی مروت پولیس نے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بیگوخیل میں تین خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا، جن میں بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر محمد نذیر عرف مجاہد بھی شامل تھا۔