انڈونیشیا کے تلاؤد جزائر میں 6.8 سے 7.1 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ بین الاقوامی زلزلہ تلاؤد جزیرے کے ساحل کے قریب آیا۔جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز (GFZ) کے مطابق زلزلے کی شدت 6.8 اور گہرائی 77 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ انڈونیشین زلزلہ پیما مرکز کے مطابق شدت 7.1 اور گہرائی 17 کلو میٹر تھی۔اب تک کسی جانی نقصان یا بڑے پیمانے پر تباہی کی اطلاع نہیں ملی۔ حکام کے مطابق احتیاطی طور پر متاثرہ علاقوں میں امدادی اور سیکیورٹی ٹیموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔