بلوچستان میں تاریخ ساز اقدام ایک ہی روز میں آن لائن ٹیسٹ اور ایک گھنٹے میں تقرری لیٹر

بلوچستان میں تاریخ میں پہلی بار محکمہ خزانہ میں 111 سرکاری آسامیوں پر میرٹ کی بنیاد پر بھرتیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ یہ اقدام میرٹ کی بالادستی اور شفافیت کے فروغ کی طرف ایک اہم سنگ میل ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان بھرتیاں پیپرلیس اور آن لائن بنیادوں پر کی جا رہی ہیں۔ امیدواروں سے آن لائن ٹیسٹ لیا جائے گا اور کامیاب امیدواروں کو صرف ایک گھنٹے کے اندر تقرری لیٹر جاری کیا جائے گا۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ اصلاحاتی نظام کا آغاز محکمہ خزانہ سے کیا گیا ہے اور یہ مرحلہ وار دیگر سرکاری نوکریوں پر بھی نافذ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام سے کیے گئے وعدے کے مطابق نہ نوکریاں بیچی جائیں گی اور نہ ہی کرپشن یا اقرباپروری برداشت کی جائے گی۔یہ قدم بلوچستان میں سرکاری بھرتیوں میں میرٹ اور شفافیت کے فروغ کے لیے ایک تاریخی پیش رفت ہے۔