کراچی والے سہیل آفریدی کو مایوس نہ کریں بیرسٹر گوہر کا پی ٹی آئی کارکنوں سے مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کراچی کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نمائندے اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو مایوس نہ کریں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج سہیل آفریدی کا سندھ کا آخری دن ہے اور پیر کو ان کی واپسی ہے۔ سندھ حکومت آخری دن کوئی بدمزگی پیدا نہ کرے اور مثبت ماحول کو جاری رہنے دے۔ ہم نے بہت برداشت کیا ہے، آپ بھی ایک دن صبر کریں۔انہوں نے کہا کہ آج جناح گراؤنڈ کراچی میں ہونے والا جلسہ کسی کے خلاف نہیں بلکہ عوام کے حقوق کے لیے ہے۔ یہ جلسہ قانون کے مطابق، مقررہ وقت اور مقام پر پرامن اور جمہوری انداز میں منعقد ہوگا۔