وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات منسوخ ہوگئی ہے۔ یہ ملاقات پیر کو ہونی تھی تاہم سندھ کے وزیراعلیٰ نے اس میں شرکت سے معذرت کرلی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی اس وقت سندھ کے دورے پر ہیں اور ان کے دورے کے دوران وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات طے تھی، تاہم یہ ملاقات پاکستان تحریک انصاف کے کراچی میں ہونے والے جلسے سے ایک دن قبل منسوخ کر دی گئی ہے۔سندھ حکومت کی جانب سے ملاقات منسوخ کرنے کی اطلاع دی گئی ہے۔ دوسری جانب سندھ حکومت نے پی ٹی آئی کو باغ جناح میں جلسے کی اجازت دی تھی جس کے بعد پی ٹی آئی نے وہاں جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔صدر پی ٹی آئی سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ اب جلسہ باغ جناح کے بجائے مزار قائد کے گیٹ کے سامنے کیا جائے گا کیونکہ اجازت نامہ تاخیر سے ملا اور اتنے کم وقت میں بڑے انتظامات ممکن نہیں تھے۔