سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ فی تولہ سونا 4 لاکھ 73 ہزار روپے سے تجاوز کر گیا

ملک بھر میں سونے کی قیمت ایک بار پھر آسمان سے باتیں کرنے لگی ہے۔ آج بھی سونے کی قیمت میں سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹس میں اضافے کے اثرات پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر بھی واضح طور پر نظر آئے، جہاں سونے اور چاندی دونوں کی قیمتیں بڑھ گئیں۔آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن ک پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 73 ہزار 262 روپے تک پہنچ گیا اسی طرح 10 گرام سونا 3 ہزار 172 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 5 ہزار 745 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 37 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 509 ڈالر پر جا پہنچی ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی تولہ چاندی 270 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 465 روپے کی سطح پر پہنچ عالمی معاشی صورتحال، افراط زر اور سرمایہ کاروں کی سونے میں بڑھتی دلچسپی کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہنے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ سونا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے، جس کی مانگ سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے دوران بڑھ جاتی ہے۔ گزشتہ برس پاکستان میں سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت مقامی قیمت عالمی ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زائد مقرر کی جاتی ہے۔