پنجاب کے علاقے ٹبہ سلطان پور میں شدید دھند کے باعث خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں لاہور سے کراچی جانے والی دو بسیں اور ایک کار آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں کار ڈرائیور سمیت 12 افراد زخمی ہو گئے حادثہ ٹبہ سلطان پور کے علاقے چوک میتلا میں پیش آیا، جہاں دھند کے باعث حدِ نظر انتہائی کم ہو چکی تھی۔ زخمیوں کو فوری طور پر کارروائی کے بعد قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ے کہ حادثے کا شکار ہونے والی دونوں بسیں مسافروں کو لے کر لاہور سے کراچی جا رہی تھیں، جبکہ کار بہاولپور کی جانب سفر کر رہی تھی۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ دھند کے باعث پیش آیا، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی نوابشاہ کے علاقے مہران ہائی وے پر دو کاروں کے درمیان خوفناک تصادم میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ دو بچے زخمی ہو گئے تھے۔ریسکیو اور پولیس حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ دھند کے موسم میں محتاط ڈرائیونگ کریں تاکہ قیمتی جانوں کا ضیاع روکا جا سکے۔