پی ٹی آئی کی 8 فروری کو پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی تیاری اسد قیصر کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی 8 فروری کو پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کے لیے مکمل طور پر تیاریاں کر رہی ہےکے پروگرام خبر میں گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ 8 فروری کو عوام سے ان کا ووٹ چھینا گیا، جو ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ 1973 کے آئین کو اس کی اصل شکل میں بحال کیا جائے اور عوام کے ووٹ کے حق کو تسلیم کیا جائےاسد قیصر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف 8 فروری کو یومِ سیاہ منائے گی اور تاجر برادری سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اپیل کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ دیکھنا ہے کہ حکومت مذاکرات کے معاملے میں کتنی سنجیدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت شدید مسائل کا شکار ہے، معیشت بری طرح متاثر ہو چکی ہے، جبکہ پی ٹی آئی کا مؤقف جمہوریت، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی ہے۔پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے کہا کہ اختیار حکومت کے پاس ہوتا ہے اور حکومت ہی کو دل بڑا کرنا چاہیے۔ ہم حکومت کے ردعمل کا انتظار کریں گے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں بیٹھے افراد کو وہ اصل حکومت نہیں سمجھتے۔اسد قیصر نے مزید کہا کہ پاکستان کے دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہئیں اور ملک کی ترقی کا ایجنڈا بھی مذاکرات میں شامل ہونا چاہیے۔انہوں نے واضح کیا کہ مذاکرات کی کوئی ٹائم لائن مقرر نہیں، یہ تاثر غلط ہے کہ پی ٹی آئی بات چیت نہیں کرنا چاہتی۔ ہم نے کوئی شرائط نہیں رکھیں بلکہ صرف اپنا ایجنڈا پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ووٹ کو عزت دو کی بات کرتے تھے، ہم بھی آج وہی بات کر رہے ہیں۔