میئر لندن صادق خان نے کنجیشن چارج (ٹریفک فیس) کے نظام میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کرتے ہوئے الیکٹرک گاڑیوں کو دی جانے والی مکمل رعایت ختم کر دی ہے، جس کے بعد آج سے الیکٹرک گاڑیوں پر بھی کنجیشن چارج لاگو ہو گیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صادق خان کا کہنا ہے کہ الیکٹرک کاروں کو دی گئی رعایت ابتدا ہی سے عارضی تھی، جبکہ ٹریفک میں کمی لانا اور معیشت کو بہتر بنانا ناگزیر ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق 2 جنوری 2026 سے نیا رعایتی نظام نافذ کر دیا جائے گا، جس کے تحت کنجیشن چارج میں رعایت حاصل کرنے کے لیے آٹو پے (Auto Pay) میں رجسٹریشن لازمی ہو گی۔ نئے نظام کے مطابق الیکٹرک کاروں کو 25 فیصد جبکہ بڑی الیکٹرک وینز اور دیگر بڑی گاڑیوں کو 50 فیصد رعایت دی جائے گی رپورٹس کے مطابق کنجیشن چارج کی رقم 15 پاؤنڈ سے بڑھا کر 18 پاؤنڈ کر دی گئی ہے، جبکہ مقررہ وقت کے بعد ادائیگی کرنے پر چارج 21 پاؤنڈ تک وصول کیا جائے گا۔میئر لندن صادق خان نے کہا کہ ٹریفک میں کمی لانا شہر اور معیشت دونوں کے لیے ضروری ہے، جبکہ صاف توانائی والی گاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے متبادل اقدامات پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔