کوئٹہ قمبرانی روڈ پر انگوری باغ پولیس ناکے کے قریب یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے تاہم خوش قسمتی سے دونوں دھماکوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تفصیلات کے مطابق پہلا دھماکا انگوری باغ پولیس ناکے کے قریب نصب آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا، جب کہ دوسرا دھماکا اُس وقت ہوا جب بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم جائے وقوعہ کا معائنہ کر رہی تھی۔ دوسرا دھماکا ایک موٹر سائیکل میں نصب مواد سے ہوا واقعے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سی ٹی ڈی کی ٹیمیں جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہی ہیں، جب کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔