پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں بڑا آپریشن، 130 ملین ڈالر مالیت کی منشیات ضبط

کراچی پاک بحریہ نے بحیرۂ عرب میں شاندار انسدادِ منشیات آپریشن کرتے ہوئے مشکوک ماہی گیروں کی کشتی سے 130 ملین ڈالر مالیت کی 2000 کلوگرام سے زائد میتھم فیٹامائن (آئس) برآمد کرلی ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ کارروائی پی این ایس تبوک نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولنگ کے دوران انجام دی۔ آپریشن سعودی عرب کی زیرِ قیادت کمبائنڈ میری ٹائم فورسز (CMF) کی ٹاسک فورس 150 کے تعاون سے کیا گیا آپریشن کے دوران مشکوک ماہی گیر کشتی کو روکا گیا اور تلاشی لینے پر بھاری مقدار میں آئس کی برآمدگی ہوئی ترجمان کے مطابق یہ انسدادِ منشیات کارروائی گزشتہ دو ماہ میں پاک بحریہ کا تیسرا مسلسل کامیاب آپریشن ہے پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ وہ خطے میں سمندری حدود کی سیکیورٹی اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، اور مستقبل میں بھی ایسے آپریشنز جاری رہیں گے۔