شہر قائد میں بدھ 24 ستمبر کو عام تعطیل ہوگی، جس کے لیے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ نوٹیفکیشن کراچی کے ضلع غربی، شرقی اور کیماڑی کے ان علاقوں کے لیے جاری کیا گیا ہے جہاں بدھ کے روز ضمنی بلدیاتی انتخابات منعقد ہوں گے۔صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ کے 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی الیکشن ہوں گے، جس کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ان ضمنی انتخابات میں 2 ممبر ڈسٹرکٹ کونسل، 6 چیئرمین، 7 وائس چیئرمین اور 13 جنرل/وارڈ ممبران کو منتخب کیا جائے گا۔