گھریلو صارفین کیلئے خوشخبری: نئے گیس کنکشن کا طریقہ کار اور فیس کا اعلان

کراچی: ایس ایس جی سی حکام نے اعلان کیا ہے کہ گیس کے نئے کنکشن کے لیے پہلے سے جمع کرائی گئی درخواستوں کو ترجیح دی جائے گی۔حکام کے مطابق گھریلو گیس کنکشن کی 39 ہزار درخواستیں پہلے سے موجود ہیں، جبکہ منصوبے کے تحت پہلے سال 3 لاکھ اور دوسرے سال 6 لاکھ نئے کنکشن فراہم کیے جائیں گے۔نئے کنکشن کی فیس
سیکیورٹی ڈپازٹ: 20,000 روپے 10 مرلے تک کے گھروں کے لیے کنکشن فیس: 21,000 روپے10 مرلے سے بڑے گھروں کے لیے کنکشن فیس: 23,000 روپے
حکام کا کہنا ہے کہ نئی درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد شروع ہوگا، اور نئے صارفین کو اوگرا سے منظور شدہ آر ایل این جی معاہدے پر دستخط بھی کرنا ہوں گے۔درخواست دینے کا طریقہ کار درخواست فارم ایس این جی پی ایل کے قریبی ریجنل آفس سے یا کمپنی کی آفیشل ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔فارم بڑے حروف (Capital Letters) میں پُر کرنا لازمی ہوگا۔درخواستوں کا انتخاب نیٹ ورک کی دستیابی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔لازمی دستاویزات قومی شناختی کارڈ کی کاپی
جائیداد کی ملکیت کا ثبوت ہمسایہ جائیداد کا گیس بل فارم اور دستاویزات جمع کرانے کے بعد ایس این جی پی ایل کی ٹیم سائٹ کا معائنہ کرے گی۔ اگر تکنیکی طور پر کنکشن ممکن ہوا تو درخواست دہندہ کو پروپوزل لیٹر یا ڈیمانڈ نوٹس جاری کیا جائے گا جس میں انسٹالیشن کے اصول اور منظور شدہ کنٹریکٹرز کی فہرست بھی شامل ہوگی۔حکام کے مطابق یہ نیا طریقہ کار صارفین کو کم قیمت میں گیس کی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کمپنی کی سروسز کو بھی مزید بہتر بنائے گا۔