کراچی کے نجی اسکول ہفتے کے روز دوبارہ کھل گئے، تعلیمی نقصان کی تلافی شروع

کراچی: شہر میں مسلسل بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والی طویل تعطیلات کے بعد کراچی کے نجی اسکول دوبارہ کھل گئے ہیں۔آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ کے چیئرمین سید طارق شاہ نے ہفتے کے روز اسکول کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام تعلیمی نقصان کو کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔تدریسی عمل ہفتے کے روز جاری چیئرمین نے بتایا کہ ضائع ہونے والے تعلیمی دنوں کی تلافی کے لیے ہفتے کے روز بھی تدریسی عمل جاری رہے گا، تاکہ بار بار موسم کے باعث چھٹیوں سے طلبہ کا تعلیمی نقصان کم سے کم ہو سکے۔بارشوں کی صورتحال کراچی میں گزشتہ دو روز سے مسلسل بارشیں ہو رہی ہیں، جس سے شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جبکہ ملیر اور لیاری ندیوں میں پانی کی سطح میں بھی اضافہ ہوا۔ ہلکی اور تیز بارشوں کے باعث اہم سڑکیں اور گلیاں زیر آب آ گئی ہیں اور روزمرہ معمولات شدید متاثر ہوئے۔سرکاری اقدامات سندھ حکومت نے منگل کو پاکستان موسمیاتی محکمہ کی پیش گوئی کے بعد کراچی کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں، کالجوں اور تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ محکمہ موسمیات نے شہر میں مزید بارشوں، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے امکانات ظاہر کیے تھے۔