اسلام آباد: پاکستانی معیشت اور آٹو انڈسٹری سے مثبت خبر سامنے آئی ہے، اگست 2025ء میں گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق:اگست 2025ء میں گاڑیوں کی فروخت سالانہ بنیادوں پر 62 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 28 فیصد بڑھی۔صرف اگست میں 14 ہزار 50 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔مالی سال 2025-26 کے ابتدائی دو ماہ میں مجموعی طور پر 25 ہزار 93 گاڑیاں فروخت ہوئیں، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 45 فیصد زیادہ ہیں۔دیگر شعبوں کی کارکردگی:اگست 2025ء میں ٹرکوں کی فروخت 139 فیصد اضافے سے 596 یونٹس تک جا پہنچی۔اس کے برعکس، ٹریکٹرز کی فروخت 63 فیصد کمی کے ساتھ صرف 996 یونٹس رہی۔ماہرین کے مطابق گاڑیوں کی فروخت میں یہ اضافہ ایک جانب صارفین کے بڑھتے اعتماد اور بہتر معاشی اشاریوں کو ظاہر کرتا ہے، تاہم ٹریکٹرز کی کمزور طلب زرعی شعبے کے مسائل کی نشاندہی کر رہی ہے۔