وجے ورما سے بریک اپ کے بعد تمنا بھاٹیہ: “میں ایک اچھی لائف پارٹنر بننے کی کوشش کر رہی ہوں”

ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے حال ہی میں وجے ورما سے علیحدگی کے بعد اپنی ذاتی اور پروفیشنل زندگی کے حوالے سے بات کی ہے۔انڈین میڈیا کے مطابق تمنا بھاٹیہ اس وقت ایمیزون پرائم ویڈیو کی نئی سیریز ’ڈو یو وانا پارٹنر‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، جس میں انہوں نے ساتھی اداکارہ ڈیانا پینٹی کے ساتھ کام کیا ہے۔
لائف پارٹنر کے طور پر اپنے عزم کا اظہار تمنا بھاٹیہ نے انٹرویو میں کہا:”میں ایک اچھی لائف پارٹنر بننے کی کوشش کر رہی ہوں، ایسی لائف پارٹنر بننا چاہتی ہوں کہ سامنے والا محسوس کرے کہ اس نے پچھلے جنم میں کوئی اچھا کام کیا ہے، اس لیے میں اس کی زندگی میں آئی۔ جو بھی خوش قسمت شخص ہوگا، میں اس کے لیے کام کر رہی ہوں۔”
سیریز ’ڈو یو وانا پارٹنر‘ اور دوستی کی اہمیت سیریز دو بہترین دوستوں کی کہانی ہے جو مل کر کاروبار شروع کرتی ہیں اور کاروباری زندگی کے اتار چڑھاؤ کا سامنا کرتی ہیں۔ڈیانا پینٹی نے بھی انٹرویو میں اعتراف کیا کہ اس سیریز نے ان کے نقطہ نظر کو بدل کر رکھ دیا کہ دوستوں کے ساتھ کاروبار ممکن ہے:”میں سوچتی تھی بہترین دوستوں کے ساتھ کبھی کاروبار نہیں کرنا چاہیے، لیکن اب مجھے لگتا ہے کہ یہ ممکن ہے۔”تمنا کی کوشش تمنا بھاٹیہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بہترین دوست کو کاروبار کے لیے قائل کرنے کی کوشش کی لیکن وہ انکار کر گئی۔ تمنا اب پرائم ویڈیو کے پلیٹ فارم پر یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہیں کہ دوستوں کے ساتھ مل کر کاروبار کیا جا سکتا ہے۔