نجی اسکولوں کی فیسوں سے پریشان والدین کے لیے بڑی خوشخبری – بی آئی ایس پی نے تعلیمی وظائف پروگرام شروع کر دیا

پاکستان میں بڑھتی ہوئی اسکول فیسوں اور تعلیمی اخراجات سے والدین کو ریلیف دینے کے لیے حکومت نے اہم قدم اٹھا لیا ہے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) نے “بینظیر تعلیمی وظائف” کے نام سے ایک نیا منصوبہ شروع کیا ہے، جس کے تحت پرائمری سے ہائر سیکنڈری تک کے بچوں کو وظائف دیے جائیں گے تاکہ فیسوں اور دیگر تعلیمی اخراجات میں والدین کی مدد ہو سکے۔رجسٹریشن کا طریقہ کار والدین بچوں کو ساتھ لے کر قریبی بی آئی ایس پی دفتر جائیں۔وہاں پر موجود افسر کو ب فارم اور اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبر فراہم کریں۔افسر کوائف کی تصدیق کے بعد بچے کی رجسٹریشن کرے گا اور رجسٹریشن سلپ جاری کرے گا۔یہ سلپ بچوں کے اسکول میں پُر کروا کر دوبارہ بی آئی ایس پی دفتر میں جمع کرانی ہوگی۔تصدیق کے بعد وظیفہ جاری ہو جائے گا، جو ہر تین ماہ بعد فراہم کیا جائے گا۔پروگرام میں شمولیت کی شرائط بچے یا بچی کی والدہ کا بینظیر کفالت پروگرام کے لیے اہل ہونا لازمی ہے۔عمر کی حد: پرائمری: 4 تا 12 سال سیکنڈری: 8 تا 18 سال ہائر سیکنڈری: 13 تا 22 سال اسکول میں کم از کم 70 فیصد حاضری لازمی ہے۔
اسکول کی تبدیلی کی صورت میں بی آئی ایس پی کو اطلاع دینا ضروری ہوگا۔وظیفے کی تفصیلات طالبات:پرائمری: 3000 روپے سیکنڈری: 4000 روپے ہائر سیکنڈری: 5000 روپے طلبہ:پرائمری: 2500 روپے سیکنڈری: 3500 روپے ہائر سیکنڈری: 4500 روپے اضافی بونس: پرائمری تعلیم مکمل کرنے پر بچیوں کو 3000 روپے خصوصی انعام دیا جائے گا۔یہ پروگرام والدین کو تعلیم کے بڑھتے ہوئے اخراجات سے نجات دلانے اور بچوں کو اسکول میں رکھنے کے لیے ایک اہم اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔