شامی خاتونِ اوّل لطیفہ الدروبی نے گریجویشن مکمل کر لیا، صدر احمد الشرع کی جانب سے شیلڈ پیش

دمشق: شام کے عبوری صدر احمد الشرع کی اہلیہ اور خاتونِ اوّل لطیفہ الدروبی نے گریجویشن مکمل کر لیا۔تفصیلات کے مطابق لطیفہ الدروبی نے 2025 میں “النصر والتحریر” بیچ کے تحت جامعہ ادلب کی فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیز سے ڈگری حاصل کی۔ اس موقع پر جامعہ میں تقسیمِ اسناد کی تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر احمد الشرع مہمانِ خصوصی تھے۔تقریب کے دوران شامی صدر نے اہلیہ کو ڈگری مکمل کرنے پر شیلڈ پیش کی اور ان کی کامیابی کو سراہا۔پس منظر لطیفہ الدروبی کا تعلق شام کے شہر حمص سے ہے۔ اقتدار کی تبدیلی کے بعد رواں برس فروری میں انھیں پہلی مرتبہ صدر احمد الشرع کے ہمراہ ترکی اور سعودی عرب کے دوروں میں دیکھا گیا تھا۔تقریر اپنی تقریر میں لطیفہ الدروبی نے کہا:”آج میں ایک ایسی سرزمین پر کھڑی ہوں جس نے بڑی سختیاں برداشت کیں، امید کا پھول کھلایا، علم کی پرورش کی، اور زندگی سے بھری ہزاروں کہانیوں کو گلے لگایا۔”