کومل عزیز نے شوبز سے کاروبار تک کامیابی کا راز بتا دیا

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کومل عزیز نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اپنی کاروباری کامیابی کے راز شیئر کیے۔کومل عزیز نے بتایا کہ انہوں نے بیرون ملک تعلیم مکمل کرنے کے بعد نوکری کی، کیونکہ ابتدائی سرمایہ یا فیملی کی مدد موجود نہیں تھی۔ اداکارہ نے کہا کہ ان کی لانگ ٹرم پلاننگ یہ تھی کہ پہلے اداکاری کے ذریعے نام کمائیں، فالوورز اکٹھے کریں اور پھر اپنا کاروبار شروع کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ انسٹاگرام نے مارکیٹنگ میں بہت مدد کی، کیونکہ فالوورز کے ذریعے کم خرچ میں پروڈکٹ پروموشن ممکن ہوا اور موجودہ کنکشن بھی مددگار ثابت ہوئے۔کومل عزیز نے بتایا کہ شوبز میں آنا سب سے بڑی انویسٹمنٹ تھی، اور مڈل کلاس کے لیے کاروبار شروع کرنا آسان نہیں، اس کے لیے اسٹارٹ اپ کیپٹل اور فالوورز کا ہونا ضروری ہے تاکہ انہیں پروڈکٹس فروخت کیے جا سکیں۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ یوٹیوب پر بہت سے چینل چل رہے ہیں، مگر زیادہ تر صرف آواز کا استعمال کرتے ہیں، ان کے لیے اپنی شناخت دکھانا زیادہ اہم تھا۔