اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک): حکومتِ پاکستان نے بینظیر کفالت پروگرام میں خواجہ سراؤں کی رجسٹریشن کا باضابطہ طریقہ کار جاری کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد معاشرے کے پسماندہ طبقے کو مالی تحفظ فراہم کرنا اور خواجہ سرا کمیونٹی کو بھی قومی فلاحی پروگرام میں شامل کرنا ہے۔رجسٹریشن کا طریقہ کار حکام کے مطابق خواجہ سرا کمیونٹی بھی اب بینظیر کفالت پروگرام کے تحت وظیفہ حاصل کر سکتی ہے۔ اس کے لیے درج ذیل مراحل طے کرنا ضروری ہیں:سب سے پہلے خواجہ سرا نادرا کے دفتر جا کر اپنے شناختی کارڈ پر بطور خواجہ سرا اندراج کروائیں۔اس کے بعد قریبی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) تحصیل آفس جا کر ڈائنامک سروے میں اپنی رجسٹریشن کروائیں۔رجسٹریشن کے بعد جب 8171 سے میسج موصول ہوگا تو اہل افراد کے لیے کفالت وظیفہ جاری کر دیا جائے گا۔حکومت کی ذمے داری حکام کا کہنا ہے کہ خواجہ سرا اس معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ انہیں بھی فلاحی پروگرامز میں برابر کا حصہ دیا جائے تاکہ وہ معاشی مشکلات کا بہتر انداز میں مقابلہ کر سکیں۔اہم وضاحت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ:خواجہ سراؤں کے لیے سب سے پہلی شرط یہی ہے کہ ان کا شناختی کارڈ نادرا میں بطور “خواجہ سرا” درج ہو۔مستحقین سے BISP کا رابطہ صرف اور صرف 8171 کے ذریعے کیا جاتا ہے، اس کے علاوہ کسی نمبر سے آنے والے پیغامات جعلی اور غیر مصدقہ ہوں گے۔