اسلام آباد: نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارشوں اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا ہے۔خیبرپختونخوا میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، بونیر اور ایبٹ آباد سمیت مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔پنجاب کے شمال مشرقی علاقے متاثر ہوسکتے ہیں گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، جہلم اور نارووال میں شدید بارش متوقع ہے، جس سے شہری اور دیہی علاقوں میں سیلابی کیفیت پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارشوں کی پیشگوئی آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بھی آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔گلگت، ہنزہ، اسکردو، نیلم، مظفرآباد اور راولاکوٹ متاثر ہوسکتے ہیں۔عوام کے لیے ہدایات نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے خبردار کیا ہے کہ:مقامی آبادی، کسان اور ادارے ہائی الرٹ رہیں۔سفر سے پہلے موسمی صورتحال ضرور چیک کریں۔دریاؤں اور واٹر ویز کے قریب رہنے والے افراد فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔