ٹک ٹاکر سمیہ حجاب مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ،

اسلام آباد: ٹک ٹاکر سمیہ حجاب کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ سامنے آیا ہے، عدالت نے ملزم حسن زاہد کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے ایک مقدمے میں ضمانت منظور کرلی۔
عدالت میں کارروائیاسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عامر ضیا نے کی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ حسن زاہد تھانہ شالیمار کے ایک دوسرے مقدمے میں 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ہے، جبکہ اسی مقدمے میں ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر 9 ستمبر کو دلائل دیے جائیں گے۔
سماعت کے دوران حسن زاہد نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ اغوا کے مقدمے میں بے گناہ ہیں اور ان کے خلاف جھوٹا کیس بنایا گیا ہے تاکہ انہیں بلیک میل کیا جا سکے۔ عدالت نے ملزم کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور کرتے ہوئے 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا اور ساتھ ہی ہدایت دی کہ ملزم تفتیش میں شامل ہو۔
پس منظر اور مقدماتگزشتہ روز اسی کیس کے ملزم حسن زاہد کو اسلام آباد کی عدالت نے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ پہلے مقدمے میں ملزم ضمانت حاصل کرچکا تھا، جس کے بعد دوسرے مقدمے میں ریمانڈ دیا گیا۔ملزم حسن زاہد کے خلاف اسلام آباد میں مقیم ٹک ٹاکر سمیہ حجاب کی شکایت پر دو مقدمات درج کیے گئے۔ ان پر الزام ہے کہ وہ متاثرہ کو ہراساں کر رہے تھے، حملہ کرنے کی کوشش کی، اغوا کرنے کی کوشش کی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔
متاثرہ کا بیان ٹک ٹاکر سمیہ حجاب نے الزام عائد کیا کہ حسن زاہد نے دو روز قبل ان کے گھر کے باہر سے اغوا کرنے کی کوشش کی۔ متاثرہ کے مطابق، مشتبہ شخص کئی ماہ سے انہیں دھمکیاں دے رہا تھا اور شادی کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا۔انسٹاگرام پر جاری ایک ویڈیو میں سمیہ حجاب نے بتایا کہ ملزم لاہور سے تعلق رکھتا ہے اور ان کے گھر کے باہر آ کر فون چھیننے اور زبردستی گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کی۔ انہوں نے مقتولہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا حوالو ڏيندي چيو ته “میری دوست ثنا شادی سے انکار پر قتل ہوئی، میں اس جیسا انجام نہیں چاہتی۔”پولیس کی کارروائی پولیس کے مطابق ملزم کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا گیا۔ تاہم، ابھی اس سے واردات میں استعمال ہونے والی دو گاڑیاں، ایک موبائل فون، ہتھیار اور 45 ہزار روپے کی نقدی برآمد کرنا باقی ہیں، جو ملزم نے مبینہ طور پر متاثرہ لڑکی سے چرائے تھے۔شالیمار پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی فرد کو زبردستی اغوا کرنے کی کوشش ناقابل برداشت ہے۔نئی دھمکیاں اور خدشات سمیہ حجاب نے الزام لگایا کہ ملزم نے انہیں ایک بار پھر دھمکی دی ہے کہ اگر ایف آئی آر واپس نہ لی گئی تو وہ جان سے مار دے گا۔ انہوں نے پولیس کی بروقت کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “میں صرف اپنے لیے نہیں بلکہ ہر اس لڑکی کے لیے آواز بلند کرتی رہوں گی جو خود کو غیر محفوظ سمجھتی ہے۔”