وزیراعلیٰ سندھ نے ممتا پروگرام میں خواتین کی نقد امداد بڑھانے کی منظوری دے دی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے کے اہم سماجی منصوبے “ممتا پروگرام” میں خواتین کو دی جانے والی نقد امداد 30 ہزار روپے سے بڑھا کر 41 ہزار روپے کرنے کی ہدایت دے دیاجلاس کی تفصیلاتتفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں صوبے میں جاری سماجی تحفظ کے پروگرامز پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ سندھ حکومت نے ورلڈ بینک کے تعاون سے “سوشل پروٹیکشن ڈلیوری سسٹم” کا آغاز کیا ہے، جو 2023 میں شروع ہوا اور 2027 تک مکمل ہوگا۔ممتا پروگرام کی کامیابیاں پروگرام اس وقت 15 اضلاع میں جاری ہے۔اب تک 7 لاکھ 70 ہزار خواتین مستفید ہو چکی ہیں۔صوبے کے 800 اسپتالوں اور ڈسپینسریز کو خواتین کے علاج معالجے کی سہولت کے لیے پروگرام سے منسلک کیا گیا ہے۔رجسٹرڈ خواتین کو تین سال کے دوران 30 ہزار روپے نقد امداد دی جاتی رہی ہے، جو اب بڑھا کر 41 ہزار روپے کر دی جائے گی۔مزید اضلاع کی شمولیت وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس میں مزید 7 اضلاع کو “ممتا پروگرام” میں شامل کرنے کی منظوری بھی دی تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین کو سہولت فراہم کی جا سکے۔