وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، کالا باغ ڈیم کے بعد نئے صوبوں کے بھی حامی

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ملک میں چھوٹے صوبے بننے چاہئیں تاکہ گورننس بہتر ہو سکے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دنیا کے بیشتر ممالک میں چھوٹے یونٹس قائم کیے جاتے ہیں، لیکن پاکستان واحد ملک ہے جہاں بڑی آبادی صرف چار صوبوں پر مشتمل ہے۔سیاست نہیں، ریاست ترجیح ہےعلی امین گنڈاپور نے کہا کہ وہ سیاست پر ریاست کو ترجیح دینے کے حامی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں صرف اے این پی کو کالا باغ ڈیم پر اختلاف ہے، اور جو یہ کہتے ہیں کہ “ہماری لاشوں پر کالا باغ ڈیم بنے گا” وہ صرف سیاست کر رہے ہیں۔کالا باغ ڈیم کی حمایت گزشتہ روز وزیراعلیٰ نے کالا باغ ڈیم کی کھل کر حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ:پاکستان اور آئندہ نسلوں کے مستقبل کے لیے کالا باغ ڈیم ناگزیر ہے۔ڈیم نئے مقام پر بننے سے نوشہرہ کو نقصان نہیں ہوگا۔وزیراعظم بھی کالا باغ ڈیم پر متفق ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سیاست یا صوبائیت سے بالاتر ہو کر ملک کے وسیع تر مفاد میں فیصلہ کرنا ہوگا کیونکہ کالا باغ ڈیم پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔سیکیورٹی اور پولیس پر بات وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ صوبے میں کسی تھانے یا افسر کے پاس بلٹ پروف گاڑی موجود نہیں ہے اور نہ ہی پورے خیبرپختونخوا میں ایک بھی اسنائپر رائفل دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس پر سرمایہ کاری کرنی ہوگی، جبکہ 92 افسران کی کمی پوری کرنے کے لیے وفاق سے افسران فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔