لاہور : پنجاب حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن میں نئی آسامیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس بات کی تصدیق کی اور کہا کہ اہل امیدوار مقررہ تاریخ تک درخواستیں جمع کروائیں۔درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ آن لائن درخواست فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ: 25 ستمبر 2025ہارڈ کاپی، سی وی اور مطلوبہ دستاویزات بھیجنے کی آخری تاریخ: 26 ستمبر 2025 شام 5 بجےاہلیت اور شرائط درخواست دہندگان کی عمر: 40 سے 65 سال ماہانہ تنخواہ: 50 ہزار سے 3 لاکھ 50 ہزار روپےصرف پنجاب ڈومیسائل رکھنے والے افراد درخواست دے سکتے ہیں۔پہلے سے سروس میں موجود افراد اپنی درخواستیں متعلقہ محکمے کے این او سی کے ذریعے جمع کروائیں۔فیس کی تفصیلات ڈائریکٹر جنرل / ڈائریکٹر: 2000 روپےڈپٹی ڈائریکٹر: 1500 روپےپرسنل اسٹاف آفیسر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، اکاؤنٹنٹ، نیٹ ورک اسسٹنٹ، ریسرچ اسسٹنٹ: 1000 روپےبینک آف پنجاب، اکاؤنٹ نمبر 6580045615700054 (برانچ کوڈ: 0320) میں فیس جمع کروائی جائے۔ صرف درست بینک ڈرافٹ، پے آرڈر یا ڈپازٹ سلپ کے ساتھ موصول ہونے والی درخواستوں پر غور کیا جائے گا۔طریقہ کارآن لائن فارم پُر کریں۔فارم کی دستخط شدہ ہارڈ کاپی، سی وی، قومی شناختی کارڈ، تعلیمی و پیشہ ورانہ اسناد کی نقول اور تصاویر کے ساتھ بذریعہ رجسٹرڈ کورئیر یا پوسٹ بھجوائیں۔ہر پوسٹ کے لیے الگ درخواست دینا لازمی ہے اور لفافے پر عہدے کا نام واضح طور پر درج کریں۔صرف شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کو ٹیسٹ/انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا۔