سوڈان میں خوفناک لینڈ سلائڈنگ، ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق

افریقی ملک سوڈان میں بڑے پیمانے پر لینڈ سلائڈنگ نے تباہی مچا دی، سوڈان لبریشن موومنٹ کے مطابق مغربی سوڈان کے ماررا پہاڑی علاقے میں ایک پورا گاؤں زمین بوس ہوگیا، جس کے نتیجے میں کم از کم ایک ہزار افراد جاں بحق ہوگئے۔پورا گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گیابین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق متاثرہ گاؤں دارفور کے علاقے میں واقع تھا اور لینڈ سلائڈنگ کے بعد صرف ایک بچہ معجزاتی طور پر زندہ بچ سکا۔سوڈان لبریشن موومنٹ کے سربراہ عبدالواحد محمد نور نے بتایا کہ شدید بارشوں کے باعث پہاڑ کھسکنے کا واقعہ پیش آیا جس نے پورے گاؤں کو ملیا میٹ کردیا۔اقوام متحدہ اور امدادی اداروں سے اپیل غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارفور کا یہ علاقہ تحریک کار گروپ کے کنٹرول میں ہے۔ گروپ نے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں سے فوری امداد کی اپیل کی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ہزاروں جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جب کہ درجنوں لاشیں اب بھی ملبے تلے دبی ہوئی ہیں جنہیں نکالنے کے لیے بین الاقوامی امدادی کارروائیوں کی ضرورت ہے۔جنگ زدہ ملک میں نئی آفت واضح رہے کہ سوڈان پہلے ہی خانہ جنگی کی لپیٹ میں ہے، سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جھڑپوں نے عوام کو کسمپرسی میں مبتلا کر رکھا ہے۔دارفور کا علاقہ جنگ سے بری طرح متاثر ہے اور اب اس قدرتی آفت نے وہاں انسانی المیے کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔