سعودی عرب اور مصر کی مشترکہ فوجی مشقیں ‘النجم الساطع 2025’ کا آغاز

قاہرہ / ریاض: سعودی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ مصر میں جاری فوجی مشقیں ‘برائٹ سٹار / النجم الساطع 2025’ شروع ہو گئی ہیں، جس میں سعودی عرب کی افواج بھی حصہ لے رہی ہیں۔مشقوں کا مقصد اور سرگرمیاں سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشترکہ فوجی مشقوں میں شریک دستے لائیو ایمبونیش کے ساتھ فائرنگ کی مشقیں کریں گے اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کی مشقیں بھی کریں گے۔مسلح افواج کی تربیت اور اپ گریڈیشن کے نگران، بریگیڈیئر عادل البلوی نے کہا:”مشترکہ مشقوں کا مقصد مختلف عسکری شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا اور ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہے۔”انہوں نے مزید بتایا کہ قومی عسکری دستے زمینی مشقوں کے مختلف مراحل میں شریک ہوں گے، جس سے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا اور شریک ممالک کے دستوں کے ساتھ ہم آہنگی بڑھے گی۔مشقوں کی اہمیت مشقیں مصر کے محمد نجیب بیس پر ہو رہی ہیں، اور ان کا مرکزی ہدف دہشتگردی سے نمٹنے، غیرروایتی جنگ، لاجسٹک سپورٹ، بحری سلامتی اور طبی انخلا کے آپریشنز کو انجام دینا ہے۔