پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔ اوکاڑہ اور نارووال سمیت کئی اضلاع میں سرکاری و نجی اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ طلباء اور اساتذہ کو محفوظ رکھا جا سکےن اوکاڑہ میں 7 ستمبر تک اسکول بند ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید کے مطابق دریائے ستلج اور راوی میں آنے والے سیلاب سے متاثرہ 32 دیہات میں اسکولوں کی چھٹیاں بڑھا دی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ ادارے 7 ستمبر تک بند رہیں گے۔نارووال میں 5 ستمبر تک تعطیلات ادھر ڈپٹی کمشنر نارووال حسن رضا نے سیلابی صورتحال کے پیش نظر ضلع بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
فیصلے کے مطابق یکم ستمبر سے 5 ستمبر تک تمام اسکول بند رہیں گے۔ حفاظتی اقدامات کے طور پر فیصلہ حکام نے بتایا کہ یہ اقدامات ہنگامی صورتحال کے دوران طلباء، اساتذہ اور عملے کی حفاظت کے پیش نظر کیے گئے ہیں۔ والدین اور طلباء کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مزید اپ ڈیٹس کے لیے اسکول انتظامیہ سے رابطے میں رہیں۔
سیلاب کی تباہ کاریاں جاری پنجاب میں حالیہ طوفانی بارشوں اور دریاؤں میں غیر معمولی طغیانی کے باعث اب تک 33 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جب کہ 2,200 دیہات متاثر اور 7 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔