پنجاب میں سیلاب: پی ڈی ایم اے کی نئی رپورٹ کے مطابق خطرناک حد کے قریب پانی

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبے میں سیلاب کی صورتحال سے متعلق تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق، چناب، راوی اور ستلج دریا کے مختلف مقامات پر پانی کے بہاؤ کی تفصیلات درج ذیل ہیں:دریائے چناب:مرالہ: 1 لاکھ 61 ہزار کیوسک خانکی: 2 لاکھ 3 ہزار کیوسک ہیڈ قادر آباد: 1 لاکھ 60 ہزار کیوسک چنیوٹ پل: 4 لاکھ 18 ہزار کیوسک راوی:ریواز پل: پانی 523.6 فٹ تک پہنچا (خطرناک حد 526 فٹ) تریموں: 1 لاکھ 45 ہزار کیوسک جسڑ: 91 ہزار کیوسک
راوی سائفن: 1 لاکھ 14 ہزار کیوسک ستلج:بلوکی: 2 لاکھ 23 ہزار کیوسک سدھنائی: 3 لاکھ 47 ہزار کیوسک گنڈا سنگھ: 2 لاکھ 53 ہزار کیوسک سلیمانکی: 1 لاکھ 54 ہزار کیوسک ضلعی انتظامیہ کے مطابق، وہاڑی میں ہیڈ اسلام پر پانی کی آمد 63,262 اور اخراج 62,000 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔نشیبی علاقوں کے رہائشیوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ ضلع بھر میں سیلاب سے مجموعی طور پر 49 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔