پنجاب میں سپر فلڈ: بھارت سے 2 لاکھ کیوسک پانی، جانیں “کیوسک” کیا ہوتا ہے؟

گزشتہ دنوں بھارتی ڈیموں سے چھوڑے جانے والے لاکھوں کیوسک پانی کے ریلے سے پہلے ہی مون سون کی بارشوں نے پنجاب کے بڑے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند کر دی تھی۔ تاہم جب بھارت نے اچانک دریائے راوی میں 2 لاکھ کیوسک پانی چھوڑا تو تینوں بڑے دریا بپھر گئے اور ہر طرف تباہی پھیل گئی۔اب سوال یہ ہے کہ یہ “کیوسک” آخر کیا ہوتا ہے اور پانی کے بہاؤ کو اس پیمانے میں کیوں ناپا جاتا ہے؟کیوسک کیا ہے؟جس طرح وزن کو کلو گرام اور فاصلے کو کلومیٹر میں ناپا جاتا ہے، اسی طرح دریاؤں اور نہروں میں پانی کے بہاؤ کی پیمائش کے لیے کیوسک کا پیمانہ استعمال کیا جاتا ہے۔کیوسک دراصل Cubic Foot per Second (مکعب فٹ فی سیکنڈ) کا مخفف ہے۔ یعنی ایک سیکنڈ میں جتنا پانی ایک مکعب فٹ جگہ سے گزرتا ہے، اسے ایک کیوسک کہا جاتا ہے۔یاد رہے کہ:ایک مکعب فٹ پانی = تقریباً 28.32 لیٹر ہوتا ہے۔اس حساب سے 1 کیوسک = 28 لیٹر فی سیکنڈ پانی کے بہاؤ کے برابر ہے۔2 لاکھ کیوسک کتنا پانی بنتا ہے؟جب کہا جاتا ہے کہ دریائے راوی میں 2 لاکھ کیوسک پانی چھوڑا گیا تو اس کا مطلب ہے کہ:ایک سیکنڈ میں تقریباً 56 کروڑ 63 لاکھ 40 ہزار لیٹر پانی دریا میں داخل ہوا۔یہی وجہ ہے کہ بھارتی ڈیموں سے اچانک چھوڑے گئے اس پانی نے پنجاب کے دریاؤں میں سپر فلڈ جیسی صورتحال پیدا کر دی اور نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے۔