وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے امریکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں گی وزیر داخلہ سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے دوران پاکستان کو امریکا میں مطلوب پاکستانیوں کے حوالے سے گفتگو ہوئی، جبکہ بارڈر سیکیورٹی، انسدادِ منشیات، کوسٹ گارڈز اور فرانزک شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ کا پاکستان میں تیل کے ذخائر کے حوالے سے بیان خوش آئند ہے، امریکی سرمایہ کار تیل سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
امریکی قائم مقام سفیر نے خیبر پختونخوا اور پنجاب میں سیلاب کے باعث جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔