خیبر پختونخوا کے تمام بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشنز (BISE) اس ہفتے انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 (سال دوئم) 2025 کے نتائج کا اعلان کریں گے نتائج کے مطابق اعلان 30 اگست کو کیا جائے گا، جس کا طلبا اور والدین کو بے صبری سے انتظار ہے امتحانات میں شامل طلبا ایف اے، ایف ایس سی، آئی کام اور آئی سی ایس گروپس سے تعلق رکھتے ہیں، اور یہ نتائج ان کے مستقبل کے تعلیمی سفر کے لیے نہایت اہمیت کے حامل ہیں نتائج کے اعلان میں شامل بورڈز درج ذیل ہیں: بی آئی ایس ای پشاور بی آئی ایس ای ایبٹ آباد بی آئی ایس ای بنوں بی آئی ایس ای ڈیرہ اسماعیل خان بی آئی ایس ای کوہاٹ یہ نتائج طلبا کی اعلیٰ تعلیم میں داخلے اور پروفیشنل کالجز تک رسائی کے لیے بنیاد فراہم کریں گے۔